ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دامادمعاملے میں امت شاہ نے کانگریس پر لگایانشانہ

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دامادمعاملے میں امت شاہ نے کانگریس پر لگایانشانہ

Tue, 27 Feb 2018 00:57:20    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بینک میں مبینہ فراڈ کیس میں کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی کے رشتہ دار نے کسانوں کی گاڑھی کمائی کا پیسہ ہڑپ لیا۔بی جے پی صدر کا اشارہ بینک کے اس مبینہ فراڈ کیس کی طرف تھا جس میں امرندر سنگھ کے داماد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شاہ نے اپنی ٹویٹس میں کہاکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دامادنے ہندوستان کے کسانوں کے پیسے کوہڑپ لیا۔اس سے زیادہ شرمناک بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ کانگریس نے کسانوں کو لوٹا۔بی جے پی صدر نے سوال کیاہے کہ کانگریس نے بینک میں مبینہ دھوکہ دہی سے منسلک ٹویٹ کوکیوں خارج کردیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کے دامادکے مال کو نمایاں کرنے والے ٹویٹ کوکیوں خارج کردیاگیا۔کانگریس ہمیشہ اپنی لوٹ کو اجاگر کرنے میں آگے رہی ہے، چاہے این پی اے کا معاملہ ہو، قرض بکائے یاوجے مالیا اور نیرومودی کو کھلی چھوٹ دینے کا معاملہ ہو۔شاہ نے اورینٹل بینک آف کامرس میں مبینہ دھوکہ دہی سے منسلک خبر کو بھی اشتراک کیا۔قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے 22 فروری کو چیئرمین گرمیت سنگھ مان، نائب منیجنگ ڈائریکٹر گرپال سنگھ اور دیگر کے خلاف 97.85 کروڑ روپے کی مبینہ بینک فراڈ کیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔گرپال سنگھ پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ کے داماد ہیں۔


Share: